ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 8 کے گیارہویں میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، ملتان سلطانز کی جانب سے شان مسعود اور محمد رضوان بیٹنگ کرنے کے لئے آئے، شان مسعود 51، رئیلی روسو 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کی اور 110 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، اس طرح مقررہ بیس اوورز میں ملتان سلطانز نیدو وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے اور کراچی کنگز کو 197 کا ٹارگٹ دیا۔ کراچی کنگز کی جانب سے شعیب ملک اور محمد عمر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔