اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )طالبہ بچے کو جنم دینے کے بعد ایمبولینس میں امتحان دے کیلئے پہنچ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق ریاست بہار میں دسویں جماعت کی 22 سالہ حاملہ طالبہ رُکمنی کماری حاملہ ہونے کے باوجود سالانہ امتحانات کے پرچے دے رہی تھی۔اس دوران طالبہ کی طبعیت خراب ہو گئی اوراسے ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پر بچے کو جنم دینے کے 3 گھنٹے بعد ہی طالبہ نے ڈاکٹرز سے امتحان دینے کے لیے جانے کی اجازت مانگی، ڈاکٹرز نے اسے امتحان دینے کیلئے ایمبولینس مہیا کی اور ساتھ دو نرسیں بھی بھیجیں ،طالبہ نے سائنس کا پرچہ دیا جو آخری پرچہ تھا اور پھر اسی ایمبولینس میں ہسپتال پہنچی تھی ۔