اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

بے حِس نہ بنیں پاکستان کے حالات پر بو لیں ، عدنان صدیقی کی عوام سے اپیل

datetime 21  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پاکستان شوبز کے سینئر اداکار عدنان صدیقی نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پاکستان اور اس کے عوام کی موجودہ حالت زار پر طنزیہ انداز میں روشنی ڈالی ہے۔عدنان صدیقی کا اپنی انسٹاگرام ویڈیو میں کہاکہ لوگ اپنی جڑوں یعنی ماضی میں واپس جائیں

اور پاکستان کی تعمیر کی وجہ یاد رکھیں۔عدنان صدیقی نے کہا کہ صبح جب بیدار ہوا تو کچھ عجیب ہوا انہوں نے بتایا کہ نل میں تیزی سے پانی آرہا ہے اور بجلی بھی آرہی ہے یہی نہیں بلکہ گیس بھی آرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قیمت 25روپے ہوگئی ہے، پاکستان کے شہریوں کو اپنے پاسپورٹ پر کسی بھی قسم کے ویزے کی ضرورت نہیں ہے، وہ کہیں بھی لامحدود مدت تک قیام کرنے کے قابل ہیں جبکہ امن و امان کی بھی ناقابل یقین صورتحال ہے۔اداکار نے اپنے کمرے کی بالکونی سے باہر کا منظر دکھاتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا کہ غیر ملکی تیراکی کر رہے ہیں، لوگ بغیر کسی خوف کے گھوم رہے ہیں اور امن ہے۔عدنان صدیقی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب صرف ان کا خواب ہے اور ان کے آبائو اجداد کا ویژن تھا جو یہ خواب دیکھتے دیکھتے گزر گئے اور ہو سکتا ہے، کسی دن وہ بھی اس کے سچ ہونے کی خواہش کرتے کرتے گزر جائیں گے۔انہوں نے نئی نسل کے مستقل پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی نئی نسل کا کیا ہوگا؟ کیا وہ بھی یہی خواب دیکھتے رہیں گے یا یہ کبھی پورا ہوگا؟۔ ساتھ ہی اداکار نے عوام کو بیدار کرنے کی کوشش کرتے ہوئے ان سے اپیل کی کہ عوام بے حِس نہ بنیں پاکستان کے حالات کو دیکھیں اور اس پر بولیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…