اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نو بال جرم ہے، وہاب ریاض

datetime 21  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)کی ٹیم پشاور زلمی کے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ہم پلان کے مطابق کھیلے اور کامیابی حاصل کی۔ میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وہاب ریاض نے کہا کہ کوئٹہ کیلئے

افتخار احمد اور سرفراز نے اچھی بیٹنگ کی، افتخار اچھی فارم میں ہے، اس کو رنز کرتا دیکھ کر اچھا لگ رہا ہے جبکہ صائم ایوب نوجوان ہے ، اس کا اچھا مستقبل ہے۔انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ پی ایس ایل میں پرفارمنس دے کر کم بیک کروں، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نو بال جرم ہے، ہر بولر ہر روز پرفارم نہیں کرتا، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں مار تو پڑتی ہے، مار پڑ جانا بڑی بات نہیں، غلطیاں سدھارنا ضروری ہے، غلطیوں پر قابو پانا ہوگا۔وہاب ریاض نے کہاکہ ہم ہمیشہ ایک ایک میچ کو لے کر اطمینان سے آگے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کپتان کوئی بھی ہو گرانڈ پر پرفارم کرنا تو پلیئر کا کام ہے،کھلاڑیوں کیلئے اہم ہے کہ وہ میچ کی صورتحال کو پڑھ کر پلان کریں، پلیئرز کو انجری ہونا گیم کا حصہ ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کھیلنے کی خواہش مجھے طاقت دیتی ہے، جس دن یہ خواہش نہ رہی اس دن کھیلنے کا مزہ نہیں ہوگا، کرکٹ میری زندگی ہے، کرکٹ کی وجہ سے ہی سب کچھ ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…