اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

جیل بھرو تحریک،وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے خواتین اور غریب کارکنوں سے متعلق بڑا حکم جاری کر دیا

datetime 21  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے ہدایت کی ہے کہ تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک میں خواتین اور غریب کارکنوں کی گرفتاری سے گریز کیا جائے۔ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کی زیرصدارت ملک میں امن وامان کی صورتحال کیحوالے سے اجلاس ہوا

جس میں سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اوراسلام آباد کے آئی جیز سمیت دیگر حکام شریک ہوئے۔اجلاس میں پی ٹی آئی کی جیل بھروتحریک کے تناظرمیں امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی اور اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال کویقینی بنایا جائے گا اور قانون توڑنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ امن دشمنوں کا ریکارڈ رکھا جائے اور اسے ان کے کیریکٹر سرٹیفکیٹ میں واضح کیا جائے گا۔وزیر داخلہ نے کہاکہ جیل بھرو تحریک کے اصل مقاصد ایک ڈرامہ رچانا، میڈیا کی توجہ حاصل کرنا ہے، جیل بھروتحریک کا مقصد امن وامان کی صورتحال متاثر کرنا اور سیاسی عدم استحکام پیدا کرنا ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ قانون توڑنے والوں کے خلاف شواہد اکٹھے کرکے عوام کے سامنے لائے جائیں، خواتین اور غریب کارکنوں کی گرفتاری سے گریز کیا جائے۔وزیرداخلہ نے کراچی میں دہشت گردی کا حملہ پسپا کرنے میں آئی جی سندھ اورپولیس فورس کو سراہا۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کل سے لاہور میں شروع ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…