اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

چوہدری شجاعت نے پرویزالٰہی کوپارٹی عہدے سے برخاست کردیا

datetime 21  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین نے چودھری پرویز الٰہی کی پارٹی کی بنیادی رکنیت برخاست کر دی۔سابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو پارٹی کی وجہ سے حاصل عہدوں سے منسلک نہ کرنے کی ہدایت کر دی گئی،

اس حوالے سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپکو 16 جنوری کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا جس کی کوئی وضاحت نہیں دی گئی، ضابطہ کی کھلی خلاف ورزی پر آپکو پارٹی سے فارغ کیا جاتا ہے۔چوہدری شجاعت حسین کی جانب سے لکھے گئے خط کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی آئندہ مسلم لیگ (ق) کا نام استعمال نہیں کرسکیں گے۔واضح رہے اس سے قبل 26جنوری 2023ء کو پرویز الٰہی کی زیر صدارت مسلم لیگ (ق) کی مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس میں چودھری شجاعت کو صدارت سے برطرف کرکے چودھری وجاہت حسین کو پارٹی کا نیا مرکزی صدر منتخب کیا گیا تھا۔طارق بشیر چیمہ کی جگہ کامل علی آغا کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا، 31جنوری 2023ء کو الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ق) کی مرکزی جنرل کونسل اجلاس فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے چودھری شجاعت حسین کو پارٹی کا صدر برقرار رکھنے کا فیصلہ جاری کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…