پیر‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2026 

ڈبل روٹی کا استعمال صحت کیلئے کتنا نقصان دہ ہے۔۔؟

datetime 21  فروری‬‮  2023 |

اسلام آباد(یواین پی)عام طور پر لوگ ناشتے یا اپنی روز مرہ روٹین میں کم وقت ہونے کے سبب آسانی سے بنی بنائی دستیاب ڈبل روٹی کا استعمال شروع کر دیتے ہیں جس کے صحت پر مثبت یا منفی اثرات سے متعلق جاننا بے حد ضروری ہے۔طبی ماہرین کے مطابق عام عوام میں ایک یہ بھی تاثر پایا جاتا ہے کہ

ڈبل روٹی مریضوں کے کھانے کے لیے بہترین اور نرم غذا ہے جبکہ یہ تاثر نہایت غلط ہے۔غذائی ماہرین کے مطابق اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ اسٹارچ اور کاربوہائیڈریٹس کی زیادتی ہونے کے سبب ڈبل روٹی کا استعمال معدے اور نظام ہاضمہ کے لیے نہایت نقصان ثابت ہوتا ہے، ڈبل روٹی میں فائبر اور گندم میں پائے جانے والی غذائیت نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے جس کے نتیجے میں انسان متعدد بیماریوں میں گھِر سکتا ہے۔اسرائیل میں وائٹ بریڈ یعنی کہ عام دستیاب ڈبل روٹی پر کی جانے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ وائٹ بریڈ کے استعمال سے معدے اور آنتوں سے متعلق متعدد شکایات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جس میں قبض کی شکایت سر فہر ست ہے۔اس تحقیق میں وائٹ اور برائون بریڈ کے درمیان موازنہ بھی کیا گیا کہ وائٹ اور برائون بریڈ میں سے کون سی بریڈ صحت کے لیے زیادہ بہتر اور نقصان دہ ہے۔ماہرین کی جانب سے تحقیق میں شامل رضاکاروں کو 2 گروپوں میں تقسیم کیا گیا تھا، ایک گروپ کے افراد کو سفید یعنی ریفائن آٹے سے بنی وائٹ بریڈ جبکہ دوسرے گروپ کو برائون یعنی کے مکمل غذائی اجزاء سے تیار کی گئی برائون بریڈ استعمال کروایا گیا اور بعد ازاں دونوں گروپس کے رضاکاروں کے صحت سے متعلق ٹیسٹ کیے گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(دوسرا حصہ)


حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…