ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

نئے چیئرمین نیب کیلئے 2 نام سامنے آگئے

datetime 21  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ،این این آئی)آفتاب سلطان کے مستعفی ہونے کے بعد چیئرمین نیب کیلئے 2نام سامنے آگئے۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے چیئرمین نیب آفتاب سلطان کا استعفیٰ منظور کرلیاہے، ذرائع کاکہناہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے

نئے چیئرمین نیب کیلئے 2 ناموں پر غور کیا جارہا ہے، سابق بیورو کریٹس عرفان الٰہی اور اعظم سلیمان کے نام چیئرمین نیب کیلئے زیرغورہیں۔یاد رہے کہ چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب)آفتاب سلطان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔سابق ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو آفتاب سلطان کو 21 جولائی 2022 کو چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب)تعینات کیاگیا تھا۔چیئرمین نیب آفتاب سلطان اپنے ایک بیان میں اپنے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کچھ چیزوں کا کہاگیا جس پر تحفظات تھے، موجودہ ماحول میں کام نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ استعفیٰ کچھ روز قبل دیا تھا، میرا استعفیٰ قبول کرلیاگیا، ہمارا اختتام اچھے موڑ پرہوا، وزیراعظم نے میرے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا، میری بھی ان کے لیے نیک خواہشات ہیں۔ذرائع کے مطابق آفتاب سلطان قانون کے مطابق چیزوں کو کرنے کے حق میں تھے اور ان پر گرفتاریوں کیلئے دبا ئوتھا۔آفتاب سلطان نے سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کی ریٹائرمنٹ کے بعد جولائی 2022 کو نیب کی سربراہی سنبھالی تھی۔تقرر کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھاکہ آفتاب سلطان کو قومی اسمبلی میں قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف کے درمیان مشاورت کے بعد چیئرمین نیب مقرر کیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…