بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

کیا ہماری آج رات خاموشی سے گزر جائے گی،یاسمین راشد اورسی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی مبینہ آڈیو لیک

datetime 18  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد اور پولیس افسر غلام محمود ڈوگر کی مبینہ آڈیو منظر عام پر آ گئی۔آڈیو میں یاسمین راشد کہتی ہیں کہ ڈوگر صاحب آپ کا کیا حال ہے، ٹھیک ہیں؟۔غلام محمود ڈوگر جواب دیتے ہیں کہ جی میڈم اللہ کا شکر ہے۔یاسمین راشد نے سوال کیا کہ کوئی اچھی خبر سنا دیں،

آرڈر ہو گئے ہیں؟۔غلام محمود ڈوگر نے جواب دیا کہ ابھی تک آرڈر نہیں ملے۔یاسمین راشد نے کہا کہ ان کا ارادہ کیا ہے، ویسے ہی پوچھ رہی ہوں۔غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ نہیں نہیں وہ تو سپریم کورٹ سے آرڈر ہونے ہیں، جیسے ہی ہوں گے مل جائیں گے، وہاں ہمارے بندے بیٹھے ہوئے ہیں۔یاسمین راشد نے کہا کہ اچھا۔غلام محمود ڈوگر نے بات جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ وہ ڈاک جاتی ہے ناں ساتھ، تو جج صاحبان اس پر سائن کرتے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہاں اچھا۔غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ کورٹ ٹائم میں تو نہیں کرتے، وہ تو عدالت کے ٹائم کے بعد ہی کرتے ہیں۔یاسمین راشد نے کہا کہ اچھا وہ خان صاحب کافی کنسرن تھے ناں۔سابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ اچھا ٹھیک۔یاسمین راشد نے کہا کہ میں نے کہا تھا کہ میری خبر کے مطابق آرڈر نہیں ملے ابھی تک۔غلام محمود ڈوگر کا کہنا ہے کہ جی ابھی تک نہیں، وہ آجائیں گے رات کو، رات کو ڈاک سائن ہو کر آجاتی ہے۔یاسمین راشد نے کہا کہ آج ہماری رات خاموشی سے گزر جائے گی، میں ویسے ہی پوچھ رہی ہوں۔جس کے بعد یاسمین راشد نے قہقہ لگاتے ہوئے کہا کہ آپ کو آتے ساتھ ہی مشکل سوال میں ڈال دیا۔غلام محمود ڈوگر نے جواب دیا کہ اللہ تعالیٰ خیر کرے گا، اللہ تعالیٰ کرم کرے۔یاسمین راشد نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کرم کرے گا اپنا، ٹھیک اے۔اختتام پر غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ انشاء اللہ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…