پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

شاہین اور حارث جیسے پلیئرز کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرنے پر خوش ہوں، شائے ہوپ

datetime 17  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) لاہور قلندرز میں شامل ویسٹ انڈیز کے کرکٹر شائے ہوپ نے کہا ہے کہ شاہین اور حارث جیسے پلیئرز کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرنے پر خوش ہوں۔انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ شکر ہے شاہین کی بولنگ پر اب وکٹوں کے سامنے نہیں

بلکہ وکٹوں کے پیچھے ہوں۔شاہین اور حارث دونوں شاندار بولر ہیں، ان کے ساتھ کھیل کر مزہ آرہا ہے۔وسیٹ انڈیز کے کرکٹر نے کہا کہ دنیا کے بہترین ٹی ٹونٹی پلیئرز سے سیکھنے کا موقع بھی ملے گا، کوشش ہے کہ میں خود کو پہلے سے بہتر کرکٹر بنائوں۔شائے ہوپ نے کہا کہ لاہور قلندرز کا آغاز اچھا ہوا، پہلے میچ میں فاتح ٹیم کا حصہ بننے پر خوش ہوں۔انہوں نے کہا کہ جس سے بھی بات ہوئی اس نے پاکستان سپر لیگ کی تعریف کی، پاکستان نے اپنی لیگ کا معیار کافی بلند رکھا ہے۔شائے ہوپ نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے کرکٹرز ٹیم کی بہتری کے لیے ذمہ داری لیں۔انہوں نے کہا کہ بطور کپتان کوشش ہوگی کہ ساتھیوں سے اپنا تجربہ شیئر کروں، ویسٹ انڈیز ٹیم کو پہلے کی طرح ایک مضبوط ٹیم بنانا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…