لاہور ( این این آئی) پاکستانی کرکٹر یاسر شاہ نے کہا ہے کہ تین چار مرتبہ لوگوں نے روک کر کہا کہ آپ فٹبالر میسی کے جیسے ہیں، میں نے اردو بولی تو مجھے چھوڑ دیا۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دبئی ایئرپورٹ پر تین چار بار
لوگوں نے ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی سمجھ کر روکا اور کہا آپ تو بالکل میسی جیسے ہیں، روکنے پر جب میں نے اردو بولی تو مجھے چھوڑ دیا۔انہوں نے ایک واقعہ سنایا کہ مجھے ایک مرتبہ دبئی ائیرپورٹ پر روک لیا تھا، انہوں نے کہا آپ کے پاس پاسپورٹ نہیں ہے، آپ میسی کی طرح دکھتے ہو اور آپ کے پاس پاکستانی پاسپورٹ ہے، انہوں نے مجھے ایک گھنٹہ روک کے رکھا پھر کوئی عربی آیا اور اس نے حال احوال پوچھا اور کہا اردو بول کے دکھائو۔پی ایس ایل میچ پر بات کرتے ہوئے لیگ اسپنر کا کہنا تھا کہ لاہور قلندر کے بولرز نے اچھی بولنگ کی، ملتان کی وکٹ اسپنر کو سپورٹ کرتی ہے، فخر نے جس طرح کھیلا وہ قابل تعریف ہے، اس نے میچ کو بنایا اس لیے مین آف دی میچ ملا۔اسی پروگرام میں سابق کرکٹر عبدالرزاق نے کہا کہ فخر زمان نے جس طرح کھیلا اور میچ کو بنایا اس لیے اسے مین آف دی میچ ملا۔عبدالرزاق نے کہا کہ ٹی ٹونٹی کرکٹ تیز کھیلی جاتی ہے جس میں مزہ آتا ہے۔