پشاور (این این آئی)نگراں وزیر خیبر پختونخوا خوشدل خان ملک کو کابینہ سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق نگراں صوبائی وزیر خوشدل خان ملک کی سرکاری ملازمت کے معاملے پر محکمہ قانون نے قانونی پہلوئوں کا جائزہ لینے کے بعد رپورٹ وزیراعلیٰ کو بھجوادی ہے۔محکمہ قانون کی رپورٹ کے مطابق خوشدل خان ملک سرکاری ملازم ہیں، اس لیے نگراں کابینہ کا حصہ نہیں ہوسکتے۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ اعظم خان نے محکمہ قانون کو معاملے کا جائزہ لینے کی ہدایت کی تھی۔نگراں صوبائی وزیر خوشدل خان ملک نے کہا کہ عہدے سے ڈی نوٹیفائی ہونے کا علم نہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں چند میٹنگز کیلئے آیا ہوا ہوں، وزیراعلیٰ جو فیصلہ کریں گے قبول کروں گا۔