اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پی ایس ایل سیزن 8، پشاور زلمی نے ایونٹ کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز کو جیتنے کیلئے بڑا ہدف دے دیا ۔تفصیلات کے مطابق ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 8 ویں ایڈیشن کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو جیت کیلئے 200 رنز کا ہدف دیا ہے۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 8 ویں ایڈیشن کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔پشاور زلمی کی بیٹنگ ابتدائی اوور میں ڈگمگا گئی تھی ، تاہم بابر اعظم اور کوئلر کی شاندار اننگز نے ٹیم کو مورال بلند کیا ۔بابر اعظم نے46بالز کھیل کر 98رنز بنا کر آئوٹ ہوئے جبکہ کوئلر کیڈمور 50بالز کھیل کر 92رنز بنائے ۔ پشاور نے 4 وکٹوں کے نقصان پر کراچی کنگز کو جیتنے کیلئے 200رنز کا ہدف دیا ہے ۔