کراچی ( این این آئی) پاکستان سپر لیگ (ایچ بی ایل پی ایس ایل) کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کے پاکستان پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے۔جنوبی افریقہ کے کرکٹر عمران طاہر بھی کراچی پہنچ گئے، وہ کراچی کنگز کی نمائندگی کریں گے۔یاد رہے کہ پیر کے روز پہلے میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 1 رن سے شکست دی تھی۔