انقرہ (این این آئی )جنوب مشرقی ترکیہ کے دیہی علاقوں میں زلزلہ نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلائی ہے۔ ان علاقوں کے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ان دیہات میں زلزلہ کے مرکز سے تقریبا 100 کلومیٹر دور بولات گائوں بھی شامل ہے
جو تقریبا مکمل طور پر تباہ ہو گیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق بولات ایک گائوں ہے جو زلزلے کے مرکز سے تقریبا 100 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے ۔ اس کے باوجود یہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا تھا۔ اس کے بیشتر مکین بے گھر ہو گئے ہیں۔ اب متعدد خاندان ایک خیمے میں مکین ہیں ۔ دیگر اپنی گاڑیوں میں سو رہے ہیں ۔ افراد منفی 20 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت میں بے گھر ہوکر خیموں اور گاڑیوں میں پڑے ہیں۔اس گائوں میں زلزلے سے صرف تین اموات ریکارڈ کی گئی ہیں لیکن بڑی تعداد میں مویشیوں کی موت ہوئی اور بچ جانے والے مکینوں کو بیماریوں نے آلیا ہے۔ مزید بیماریاں پھیلنے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔