حیدر آباد (این این آئی)حیدرآباد کے علاقے قاسم آباد کے نجی اسکول میں نوجوان طالبہ کی پْراسرار موت کا واقعہ پیش آیا ہے، متوفیہ طالبہ کی شناخت مومنہ کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے مطابق لڑکی اسکول کے بالائی حصے سے گر کر جاں بحق ہوئی۔ لاش سول اسپتال منتقل کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔ایڈیشنل پولیس سرجن ڈاکٹر وسیم کے مطابق لڑکی کی موت کی وجوہات کا جائزہ لے رہے ہیں۔اے ایس آئی کے مطابق لڑکی کا پوسٹ مارٹم کرنے کیلئے لیٹر جاری کردیا ہے۔ لڑکی چھٹی جماعت کی طالبہ تھی، جو تیسری منزل سے گری ہے۔پولیس کے مطابق لڑکی کے والد کراچی میں سرکاری ملازم ہیں۔ اجازت کے بعد پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔