منگل‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2025 

زلزلے کے باوجود ترک صدر نے اپنے ملک میں انتخابات کا اعلان کیا، یہاں گنگا الٹی بہہ رہی ہے، تحریک انصاف کا دعویٰ

datetime 12  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے کہاہے کہ زلزلے کے باوجود ترک صدر نے اپنے ملک میں انتخابات کا اعلان کیا، ہمارے ہاں گنگا الٹی بہہ رہی ہے،انتخابات تسلیم نہ کرنے اور انتخابات نہ کروانے کے باعث بنگلہ دیش وجود میں آیا، اس وقت ملک میں گھمبیر صورتحال ہے، سنگل بنچ نے تاریخ ساز فیصلہ کیا جس نے انتخابی عمل کو تیز تر کر دیا ہے۔،گزشتہ 10 ماہ میں کوئی کام آئین کے مطابق نہیں کیا،

ادویات کی قیمتوں میں 300 فیصد اضافہ ہو رہا ہے، بجلی کی قیمت میں 10 روپے فی یونٹ کا اضافہ ہو رہا ہے،پٹرول کی قیمت 300 روپے تک چلی جائیں گی۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے پارٹی دفتر میں تحریک انصاف وسطی پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راسد نے جیل بھرو تحریک کے فوکل پرسن سینیٹر اعجاز چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے آئین کی پاسداری کرتے ہوئے 90 روز میں الیکشن کا حکم دیا ہے، ڈور ٹو ڈور مہم میں ہر کوئی پوچھتا ہے الیکشن کب ہونے ہیں، الیکشن کروانا حکومت کی مجبوری بن گئی ہے، مریم نواز جلسوں میں کہتی ہیں ہم الیکشن سے نہیں ڈرتے، اگر الیکشن سے ڈرتے نہیں تو چھپ کیوں رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ احتجاج میں ناکامی نہیں ہوتی،احتجاج جمہوریت کا حسن اور ہمارا حق ہے،ایک ماہ سے مسلسل مہنگائی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں،موجودہ دور میں عوام کو کہیں کوئی ریلیف نہیں دیا گیا،صحت کارڈ روکنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں،مریم بی بی خود تو باہر علاج کروا رہی ہیںیہاںغریب سے صحت کی سہولت لینا چاہیے،یہ ملک آپ کے خاندانوں کو امیر کرنے کے لیے نہیں بنا،صحت کارڈ چلیں گے کیونکہ ہمارا معاہدہ کچھ اس قسم کا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان پر گولی کس کے کہنے پر چلائی گئی ہم نے ان کے نام بتائے،حکومت جے آئی ٹی کے ساتھ کیا کر رہی ہے،وفاقی حکومت کیسے جے آئی ٹی بنا سکتے ہیں جب پنجاب کی جے آئی ٹی کام مکمل کر چکی ہے۔سینیٹر اعجاز چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں جب کسی کو نکالتے تھے تو مٹھائیاں بانٹیں جاتی تھیں، لیکن ہماری حکومت کو نکالا گیا تو لوگ احتجاج کے لئے باہر نکل آئے ،عمران خان نے جلسے کیے ضمنی انتخابات جیتے، کیا اس سے پہلے کبھی ایسا ہوا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہمیں مقدمات سے ڈرانا چاہتی ہے ،اب شوکت ترین پر مقدمہ بنانے کی تیاری کی جا رہی ہے،

جیل بھرو تحریک کامیاب ہو گئی، جیلوں میں64 ہزار افراد کو جیل میں رکھنے کی گنجائش ہے،84 ہزار قیدی تو پہلے ہی جیلوں میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے اندر پوری پارلیمنٹ اڑا دی گئی مگر انتخابات کروائے گئے،ترکیہ کے صدر نے کہا ہے کہ مئی کے انتخابات کروائے جائیں گئے،

یہاں کہتے ہیں مردم شماری کروانی ہے،رمضان میں ریٹس کو کنٹرول کرنا ہے۔پورا سسٹم انتخابات نہ کروانے کی کوشش کر رہا ہے ،انتخابات تسلیم نہ کرنے اور انتخابات نہ کروانے کے باعث بنگلہ دیش وجود میں آیا،عدالتی حکم سے انحراف ممکن نہیں،ہاں اگر مارشل لاء لگ جائے تو الگ بات ہے

جس میں آئین معطل ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ توڑ پھوڑ جلا ئوگھیرا کا راستہ اختیار نہیں کریں گئے،مال روڈ پر دفعہ 144 ہے جلوس لے کر جائیں گئے کہ گرفتار کرو،جیل بھرو تحریک سے عام انتخابات تک پیچھے نہیں ہٹیں گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، فضل الرحمن


اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…