منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

مردوں کیلئے بغلوں کے بال شیو کرنا انتہائی ضروری کیوں ہے؟

datetime 9  ستمبر‬‮  2015 |

کراچی (نیوز ڈیسک)جریدے مینز ہیلتھ کی جانب سے حال ہی میں کئے جانے والے سروے میں 68 فیصد مردوں کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بغلوں کے بال شیو کرتے ہیں۔ ان مردوں نے اپنی اس عادت کی الگ الگ وجوہات بتائیں۔تاہم ہارورڈ یونیورسٹی میں بائیولوجی کے پروفیسر ڈینئل لائبر مین کا کہنا ہے کہ سائنس کو اب تک اس بات کا حتمی سراغ نہیں ملا کہ بغلوں کے بالوں کا مقصد کیا ہے۔ ان کے مطابق سب سے مقبول رائے یہی ہے کہ بغلوں میں ایسے گلینڈز موجود ہوتے ہیں جو پسینہ خارج کرتے ہیں لہٰذا ممکن ہے صنف مخالف کو اپنی جانب متوجہ کرنے کیلئے یہ کردار ادا کرتے ہیں۔سائنسی تحقیق میں یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ پسینے کی خوشبو لوگوں کو ملانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے تاہم آج کل کے زمانے میں ایسی کوئی ضرورت نہیں۔ پروفیسر لائبر مین کے مطابق ماہرین کا یہی خیال ہے کہ آج کل کے زمانے میں بغلوں کے بال محض پسینے کی بدبو میں اضافے کا باعث بنتے ہیں، جن مردوں کو صفائی ستھرائی کا خیال ہو انہیں ضرور یہ صاف کردینے چاہئیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اسی جریدے کی جانب سے خواتین سے بھی اس بارے میں رائے مانگی گئی، حیرت انگیز طور پر 90 فیصد سے زائد خواتین کا کہنا تھا کہ انہیں مردوں کے بغلوں کے بڑھتے ہوئے بال بالکل بھی پسند نہیں۔ لہٰذا کہا جاسکتا ہے کہ مردوں کیلئے ان سے چھٹکارا پانا ہی بہتر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…