جمعرات‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2026 

پاکستانی کرکٹر پر دو سال کی پابندی عائدکر دی گئی

datetime 7  فروری‬‮  2023 |

لاہو ر( این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے بین الاقوامی اسپنر آصف آفریدی پر دو سال کی پابندی عائد کردی۔ اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پی سی بی کے انسداد بدعنوانی کوڈ برائے شرکا ء کے تحت دو خلاف ورزیوں کے الزام میں جرم قبول کرنے کے بعد

آصف آفریدی پر دو سال کے لیے تمام طرز کی کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ آرٹیکل 2.4.10کی خلاف ورزی پر آفریدی کو دو سال کی نااہلی کی سزا دی گئی تھی، جبکہ آرٹیکل 2.4.4 کی خلاف ورزی پر ان پر چھ ماہ کی پابندی عائد کی گئی تھی۔نااہلی کی دونوں مدتیں ایک ساتھ چلیں گی اور ان کی عارضی معطلی کے دن سے شروع ہوں گی، جس کا آغاز 12 ستمبر 2022 کو ہوا تھا۔پی سی بی نے پابندی کی مدت کے بارے میں اپنے عزم پر پہنچتے ہوئے اعتراف جرم، اظہارِ پشیمانی، ماضی کا ٹریک ریکارڈ اور آصف آفریدی کی درخواست پر غور کیا کہ پی سی بی ان کے کیس پر ہمدردی سے غور کرے، یہ دعوی کرتے ہوئے کہ اس نے غیرارادی طور پر کوڈ کی خلاف ورزی کی۔پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ایک بین الاقوامی کرکٹر کو دو سال کے لیے معطل کرنے سے پی سی بی کو کوئی خوشی نہیں ہوتی، لیکن ہم اس طرح کے جرائم کے خلاف زیرو ٹالرنس کا رویہ رکھتے ہیں۔ کھیل کی گورننگ باڈی کے طور پر ہمیں مثالیں بنانے، ایسے معاملات کو مضبوطی سے سنبھالنے اور تمام کرکٹرز کو مضبوط پیغامات بھیجنے کی ضرورت ہے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ تلخ حقیقت ہے کہ بدعنوانی ہمارے کھیل کیلئے خطرہ ہے کیونکہ خود غرض بدعنوان کرکٹرز کو مختلف طریقوں سے لالچ دیتے ہیں۔خیال رہے کہ آصف آفریدی خیبر پختونخوا کے لیفٹ آرم اسپنر ہیں جبکہ پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…