ہفتہ‬‮ ، 04 اکتوبر‬‮ 2025 

عمران خان کے آصف زرداری پر الزامات سے ملک میں خون خرابہ ہو سکتا ہے، خواجہ آصف

datetime 29  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیالکوٹ (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان نے آصف زرداری پر قتل کرانے کا الزام لگا کر ایک نیا پینترا بدلا ہے جس سے ملک میں خون خرابہ ہو سکتا ہے،عمران خان کے الزامات میں کوئی حقیقت نہیں ،ملک میں کوئی سانحہ ہواتوذمہ دارعمران خان ہوں گے،پی ٹی آئی کو آوازیں دیتے رہے اسمبلی میں آجائو ، جب استعفے منظور ہوئے تو اسمبلی میں واپس آنے کیلئے بھاگے ،

سیاسی جماعتوں کو ایک دوسرے کیخلاف جھوٹے مقدمات نہیں کرنے چاہئیں، ہماری سیاست میں اس قسم کے واقعات پہلے ہوئے نہ آئندہ ہوں گے، اداروں کیخلاف بات کریں گے تو قانون حرکت میں آئے گا،جن لوگوں کا آئین پر یقین ہو وہ ادھر ادھر خطوط نہیں لکھتے، قومی معاملات پارلیمنٹ میں طے ہوں گے۔ اتوار کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ گزشتہ روز عمران خان نے آصف علی زرداری پر الزام لگایا کہ وہ ان کو قتل کرانا چاہتے ہیں یا انہوں نے عمران خان کے لیے کسی کو سپاری دی ہوئی ہے لیکن ہماری سیاست میں اس قسم کے واقعات نہ پہلے ہوئے ہیں نہ آئندہ ہوں گے۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے دہشت گردی کی جنگ میں بہت قربانی دی ہے، محترمہ بے نظیر بھٹو نے دہشت گردی کی جنگ میں اپنی جان گنوائی مگر اتنے بڑے سانحہ کے باوجود پیپلز پارٹی نے شدت کا راستہ نہیں اپنایا اور جمہوریت کا راستہ اختیار کیا۔خواجہ آصف نے کہا کہ سیاسی اختلافات ہوتے رہتے ہیں اور آئندہ بھی ہوں گے لیکن جس طرح عمران خان نے ہماری سیاست کا رخ شدت کی طرف موڑنے کی کوشش کی ہے اس وجہ سے پیپلز پارٹی کی قیادت کو جان کا خطرہ ہو سکتا ہے اور شاید عمران خان کا مقصد بھی یہی ہے کہ سیاست میں خون خرابہ ہو۔خواجہ آصف نے کہا کہ اقتدار جانے کے بعد عمران خان نے بہت سے پتے کھیلے ہیں مگر سب مات کھا گئے ہیں اور اب اس نے ایک نیا پتہ کھیلا ہے جس سے ملک میں خون خرابہ ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان جلدی میں پینترا بدلتا ہے اور کبھی کبھی تو ایک دن میں بھی پینترے بدلتا ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ پیپلز پارٹی نے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو کے خون معاف کیے ہوئے ہیں

اور اپنا سیاسی سفر جاری رکھا جس سے پیپلز پارٹی کی آج بھی صوبے میں بڑی پارٹی کی حیثیت سے حکومت ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اقتدار جانے کے بعد امریکی سازش سے الزام شروع کیا اور اب وہ محسن نقوی پر آگئے ہیں، اس کے بعد اسمبلی کے خلاف باتیں کرکے استعفے دیے اور اب وہ استعفے واپس لینے کا کہتا ہے، اس کے بعد جب استعفے منظور ہونا شروع ہوئے تو کہا کہ

ہم اسمبلی میں واپس آنا چاہتے ہیں لیکن اسمبلی کے طریقہ کار تو اس چیز کا انتظار نہیں کرتے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان ملک کی معاشی تباہی کا پہلے بھی ذمہ دار ہے اور آئندہ اگر کوئی بھی سانحہ ہوا تو یہ اس کا بھی ذمہ دار ہوگا۔فواد چوہدری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ تحریک انصاف کے دور میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی ساری قیادت قید ہوئی اور جو کچھ ان کے سامنے ہوا

وہ سب کچھ آپ کے سامنے ہے لیکن دس ماہ میں پی ٹی آئی کے دو شخص پکڑے گئے جن کو دو چار ماہ میں رہائی مل گئی جس کے بعد وہ کہیں نظر نہیں آئے۔انہوں نے کہا کہ قانون اور قاعدہ اپنا خود تابع ہوتا ہے وہ سیاسی حکمرانوں کے تابع نہیں ہونا چاہیے جس طرح تحریک انصاف کے دور میں تھا، اگر کوئی بات ہے تو عدالتی نظام اور قانون موجود ہے اس لیے فواد چوہدری یا کسی کی بھی ٹارگیٹنگ نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جب ہمیں سیاسی انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا تھا تو اس وقت عمران خان کا بیان کیا تھا، جب نواز شریف، مریم نواز، شہباز شریف، نہال ہاشمی اور دیگر کو انتقام کا نشانہ بنایا گیا تھا تو اس وقت ان کے بیانات کیا تھے، یہ تو بلا بلا کر کہتے تھے کہ ان کو بند کرو۔انہوں نے کہا کہ یہ لوگ عدلیہ، فوج اور اداروں کو گالیاں دیتے ہیں اور جب کوئی ادارہ ان کے خلاف کارروائی کرے تو یہ کہتے ہیں کہ

ہمیں انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، اگر سیاسی طریقے سے بات کریں تو کوئی کارروائی نہیں کرے گا لیکن اگر اداروں کے خلاف ایسی باتیں کریں گے تو قانون لازمی طور پر حرکت میں آئے گا اور اگر آئندہ بھی کسی نے ایسی حرکت کی تو قانون حرکت میں آئے گا۔خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کا کوئی حربہ کامیاب نہیں ہوا اور اگر اسمبلی کی ساری نشستیں گئی ہیں تو وہ اس نے خود گنوائی ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا ہے کہ عمران خان کی جرات یہ ہے کہ اب صدر عارف علوی کو بلا کر کہتا ہے کہ فوج کے ساتھ میری ملاقات کراؤ، جو شخص اداروں اور ان کے سربراہان کو گالی دیتا ہے اب ان کو منتیں کر رہا ہے۔خواجہ آصف نے عمران خان سے مخاطب ہوکر کہا کہ ’اگر آپ نے سیاسی عمل میں رہنا تھا تو پھر فوج کو آوازیں نہیں دیتے، استعفے دیتے وقت ہی قومی اسمبلی میں واپس آجاتے

اور ساری باتیں قومی اسمبلی میں آکر حل کرتے۔‘انہوں نے کہا کہ اب عمران خان نے سپریم کورٹ اور آرمی چیف کو خط لکھنا شروع کردیے ہیں، ایک طرف بیان دیتے ہیں دوسری طرف خط دیتے ہیں، جن لوگوں کا آئین پر یقین ہو، آئین کے ذریعے ان کی سیاسی پیدائش ہوئی ہو وہ ادھر ادھر خط نہیں لکھتے بلکہ

وہ ان فورمز کو استعمال کرتے ہیں جو آئین نے ان کے لیے مختص کیے ہوئے ہیں۔پیٹرول پمپز کی بندش پر بات کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ انتظامیہ کو ان پیٹرول پمپز کو سیل کرنا چاہیے جو بند کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ مصیبت کے وقت عام آدمی کا استحصال کرکے اربوں کھربوں روپے بنا رہے ہیں حکومت کو چاہیے کہ ان کے خلاف کارروائی کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…