ہفتہ‬‮ ، 04 اکتوبر‬‮ 2025 

اللہ کا بلاوا آگیا ہے ۔۔ اذان کی آواز پر سڑک کے بیچ میں ہی ٹرک روک دیا، پھر کیا ہوا؟

datetime 29  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نماز اسلام کا اہم ترین رکن ہے اور اذان اللہ تعالیٰ کی بڑائی، عظمت وکبریائی، رسالت ﷺاور فلاح انسانی کی کامل اور مکمل دعوت کا اعلان ہے،اذان اسلام میں نماز کے لیے پکار کو کہتے ہیں لیکن اکثر یہ دیکھا جاتا ہے کہ اہل اسلام اذان کی آواز سن کر بھی اپنے

معمولات میں مصروف رہتے ہیں تاہم ایسے لوگوں کی بھی کوئی کمی نہیں جو اذان کی آواز سنتے ہی اللہ کی طرف سے بلاوے پر فوری تمام کام ترک کرکے نماز میں مشغول ہوجاتے ہیں۔ہماری ویب ڈاٹ کام کے مطابق نماز دین کے قوانین میں سے ایک قانون ہے، پروردگار کی رضا و خوشنودی نماز میں ہے۔ نماز انبیاء علیہم السلام کا راستہ ہے۔ نمازی، محبوب ملائکہ ہے۔ نماز ہدایت، ایمان اور نور ہے۔ نماز روزی میں برکت، بدن کی راحت، شیطان کی ناپسندی اور کفار کے مقابلہ میں اسلحہ ہے۔ نماز دعا کی اجابت اور اعمال کی قبولیت کا ذریعہ ہے۔ نماز نمازی اور ملک الموت کے درمیان شفیع ہے۔نماز قبر میں انسان کی مونس، اس کا بستر اور منکر و نکیر کا جواب ہے۔ نماز قیامت کے دن نمازی کے سرکا تاج، چہرے کا نور، بدن کا لباس اور آتشِ جہنم کے مقابلہ میں سپر ہے۔ نماز پل صراط کا پروانہ، جنت کی کنجی، حوروں کا مہر اور جنت کی قیمت ہے۔ نماز کے ذریعہ بندہ بلند درجہ اوراعلی مقام تک پہنچتا ہے اس لیے کہ نماز تسبیح و تہلیل، تمجید و تکبیر، تمجید و تقدیس اور قول و دعا ہے۔آج کی اس ویڈیو میں سعودی عرب میں کام کرنے والے ایک پٹھان ٹرک ڈرائیور نے اذان کی آواز سنتے ہی بیچ سڑک میں ٹرک روک کر سڑک پر نماز پڑھنا شروع کردی۔سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو کو صارفین نے بہت پسند کیا اور نماز کیلئے دنیاوی کام ترک کرنے پر ڈرائیور کی تعریف بھی کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…