اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

پنجاب کے نگراں وزیر کھیل وہاب ریاض لیگ کرکٹ میں مصروف، وطن واپسی پر حلف اٹھائیں گے

datetime 29  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستانی فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کو پنجاب کی نگراں کابینہ میں وزیر کھیل کا منصب سونپا گیا ہے ،وہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں تاہم اور لیگ سے واطن واپسی پر جلد ہی اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی کابینہ میں وہاب ریاض کا نام بھی شامل ہے

تاہم وہ ان دنوں بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کھْلنا ٹائیگرز کی نمائندگی کر رہے ہیں اور وطن واپسی پر عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔وزیر کھیل نامزد کیے جانے کے باوجود فاسٹ باؤلر ممکنہ طور پر پاکستان سپر لیگ میں حصہ لیں گے اور وزیر کھیل کی ذمے داریوں کے باوجود وہ ممکنہ طور پر پوری لیگ میں اپنی فرنچائز کی نمائندگی کریں گے۔وہاب ریاض پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گے اور گزشتہ سال تک انہوں نے فرنچائز کی قیادت بھی کی تھی لیکن اس سال کے لیے زلمی نے بابر اعظم کو ٹیم کا کپتان نامزد کیا ہے تاہم 103 وکٹوں کے ساتھ پاکستان سپر لیگ کے سب سے کامیاب باؤلر کی اس سال کیٹیگری میں تنزلی کی گئی ہے اور وہ پلاٹینم کیٹیگری سے ڈائمنڈ کیٹیگری میں چلے گئے ہیں۔37سالہ وہاب نے آخری مرتبہ 2020 میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی اور وہ 27 ٹیسٹ، 91 ون ڈے اور 36 ٹی20 انٹرنیشنل میچوں میں 237 وکٹیں لینے کا اعزاز رکھتے ہیں۔وہاب ریاض کی بطور نگراں وزیر کھیل تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا اور وہ ممکنہ طور پر اپریل میں ہونے والے انتخابات تک یہ ذمے داریاں انجام دیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…