ہفتہ‬‮ ، 21 مارچ‬‮ 2026 

سول نا فرمانی پر عمران خان گرفتار ہو جاتا تو ملک کومعاشی تباہی کے دن نہ دیکھنا پڑتے، تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 29  جنوری‬‮  2023 |

مریدکے ( این این آئی)تحریک انصاف کے سابق ناظم چوہدری کبیر بھٹی ،چوہدری شہباز ورک ،چوہدری ارشد ورک ،بیس سابق کونسلروں اور سیکڑوں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن)میں شامل ہوگئے ۔چوہدری کبیر بھٹی اور چوہدری شہباز ورک کے ڈیروں پر بہت بڑے اجتماع سے وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے شامل ہونے والے

سابق ناظمین ،کونسلروں اور ان کے ساتھیوں سے خطاب کرتے کہا کہ مسلم لیگ(ن) ہی آپ کا اصل گھر ہے ،آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں ، آپ کی شمولیت سے مسلم لیگ (ن)پہلے سے زیادہ مضبوط ہوگی ۔انہوں نے کہا سب جانتے ہیں 2018کے الیکشن میں دھاندلی کی گئی اور ایک اناڑی کو مسلط کیا گیا ۔2013ء کے انتخابات کے بعد ہم نے نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کوخوشحالی کی طرف گامزن تھا ،بجلی کے کارخانے لگائے سڑکوں کے جال بچھائے سی پیک تیزی سے مکمل ہورہا تھا ،ساری دنیا نہ صرف ہماری دوست تھی اور ترقی کی رفتار کی تعریف کرتی تھی بلکہ سرمایہ کار پاکستان آرہے تھے ،اسٹاک ایکسچینج ایشا کی نمبر ون ایکسچینج تھی لیکن اسی دوران سازش کے تحت پہلے نواز شریف کو ہٹایا گیا پھر عمران خان کو لایا گیا جس نے ملک کی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا ،دوست ممالک ناراض کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے انتقام اورگالم گلوچ کی سیاست متعارف کروائی ، تاریخی کرشن کی ،ہماری تختیوں پر تختیاں لگاکر مصنوعی خوشحالی کے دعوے کئے ،قوم آج جس معاشی بدحالی اور مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے ملک کا خزانہ خالی ہوچکا ہے اس کا ذمہ دار عمران خان ہے ،عمران خان نے ایسے معاشی حالات پیدا کردیئے ہیں کہ ہمیں آئی ایم ایف کی شرائط پر اس کے پاس جانا پڑ رہا ہے ۔انہوں نے کہا میں یہ کہتا ہوں عمران خان کو 2014 میں جب اس نے سول نافرمانی کا اعلان کیا تھا گرفتار کرلیا جاتا تو آج ملک کومعاشی تباہی کے دن نہ دیکھنا پڑتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…