ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

ایک دوست کل آنکھوں میں آنسو چھوڑ گیا: دھانی کا شان ٹیٹ کیلئے پیغام

datetime 14  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ( این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہنس مکھ فاسٹ بولرشاہنوازدھانی نے بولنگ کوچ شان ٹیٹ کو جذباتی الوداع کہا جو سیریزمیں شکست کے بعد نیوزی لینڈ ٹیم کے ساتھ واپس روانہ ہوچکے ہیں۔

پاکستان کو جمعہ کے روز نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم گرائونڈ پر 2-1 سے سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد کوچ ثقلین مشتاق اور ان کی ٹیم کی مدت ملازمت بھی ختم ہوچکی ہے۔دھانی نے ٹوئٹرپرشان ٹیٹ کے ساتھ دلکش تصاویرشیئرکرتے ہوئے ان سے اپنی جذباتی وابستگی کا اظہارکیا۔فاسٹ بالرنے اپنی ٹویٹ میں دل شکستہ ایموجی کے ساتھ لکھا کہ مسکراہٹیں لانے والا ایک دوست، گزشتہ رات آنکھوں میں آنسو چھوڑ کر چلا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ بطوربولنگ کوچ شان ٹیل کا کنٹریکٹ 9 فروری کو ختم ہو رہا ہے۔ اس لحاظ سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز ان کی آخری سیریز تھی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی فی الحال شان ٹیٹ کے کنٹریکٹ کی تجدید پرغور نہیں کررہے ہیں۔یاد رہے کہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز دو ایک سے جیتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…