اسلام آباد (این این آئی)زرمبادلہ کے گرتے ذخائر کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے آئی ایم ایف پیکج کو بحال کرانے کیلئے بڑے اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف پیکج کے معاملے پر پاکستان امریکہ اور مغربی ممالک کی حمایت حاصل کرے گا، پاکستان کو آئی ایم ایف پیکج کو بحال رکھنے کیلئے فلڈ لیوی، بجلی اور گیس کے نرخون میں اضافہ کرنا ہو گا۔ذرائع کے مطابق پاکستان آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل درآمد کیلئے نرم رویہ اپنائے گا جبکہ آئندہ دس روز میں زرمبادلہ کے ذخائر ساڑھے 4 ارب ڈالر تک آجائیں گے۔