وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی امریکہ میں گرفتاری کی خبریں،ترجمان دفتر خارجہ کا ردعمل آگیا
اسلام آباد( آن لائن ) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں بتایا ہے کہ وزیر خارجہ کے دورہ امریکہ کا مقصد جی 77 وزارتی کانفرنس تھا۔دورے کے دوران سیلاب سے متعلق ڈونرز کانفرنس کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔ایک سوال پر ترجمان دفترخارجہ کا کہناتھا وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کو امریکہ میں گرفتار کیے جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے 6 ماہ میں 16 ممالک کے دورے کیے۔وزیر خارجہ نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، چین ، نے سوئٹزرلینڈ، ترکی، ازبکستان، کمبوڈیا کے علاوہ امریکہ، جرمنی، چین، مصر، سعودی عرب، انڈونیشیا اور سنگاپور کے دورے کیے، ترجمان دفتر خارجہ نے دنیا بھر میں پاکستانی سفارتخانوں کو تنخواہوں اور فنڈز کی عدم فراہمی کا معاملہ پر کہا کہ دنیا بھر میں پاکستان مشنز کو فنڈز کی ادائیگی کی جا رہی ہے۔معاملے پر وزارت خزانہ سے رابطہ میں ہیں۔تاخیر کی وجہ کچھ تکنیکی مراحل تھے۔جلد تمام سفارتخانوں کو مکمل فنڈز مل جائیں گے۔