یمن: اسلحہ ڈپو میں دھماکہ، متحدہ عرب امارات کے 45 فوجی ہلاک

5  ستمبر‬‮  2015

صنعا(نیوز ڈیسک)یمن کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب کی قیادت میں حوثی باغیوں کے خلاف کارروائیوں میں حصہ لینے والے متحدہ عرب امارات کے 45 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔دوسری جانب بحرین نے کہا ہے کہ یمن سے متصل سعودی سرحدوں کا تحفظ کرنے والے اس کے پانچ فوجی ہلاک ہو گئے ہیں تاہم اس ضمن میں مزید تفصیل فراہم نہیں کی گئی۔جمعے کو یمن میں فوج کے ذرائع کے مطابق دارالحکومت صنعا سے 250 کلومیٹر دور مشرق میں ماریب کے علاقے میں متحدہ عرب امارات کے فوجی گولہ بارود کے ایک ذخیرے میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں ہوئی ہیں تاہم باغیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے راکٹ حملے کے نتیجے میں یہ دھماکے ہوئے۔متحدہ عرب امارات کے سرکاری خبر رساں ادارے وام نے مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹر کے حوالے سے بتایا ہے کہ یمن میں ان کے فوجی فرائض کی ادائیگی کے دوران ہلاک ہوئے ہیں۔اقوام متحدہ کے مطابق یمن میں مارچ سے سعودی کمان میں ہونے والی فوجی کارروائیوں میں45 سو افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں سے 2110 عام شہری ہیں۔یمن میں حوثی باغیوں کے دارالحکومت صنعا پر قبضے کے بعد صدر منصور ہادی فرار ہو کر ساحلی شہر عدن منتقل ہو گئے تھے تاہم بعد میں حوثی باغیوں نے جب عدن کی جانب پیش قدمی شروع کی تو صدر وہاں سے فرار ہو سعودی عرب پہنچ گئے تھے۔حوثی باغیوں کی پیش قدمی پر سعودی عرب نے متعدد بار خبردار کیا تھا تاہم بعد میں اس نے یمن میں باغیوں کے خلاف فوجی کارروائیوں کا آغاز کر دیا اور کئی علاقوں کا کنٹرول دوبارہ واپس لے لیا ہے۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…