لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اسمبلیوں کی تحلیل کے معاملے پر ڈویژنل سطح پر مشاورتی ملاقاتوں کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ۔تفصیلات کے مطبق اسمبلیوں کی تحلیل کے معاملے پر عمران خان پارٹی میں ہر سطح پر مشاورت کر رہے ہیں اس حوالے سے ڈویژنل سطح پر بھی مشاورت کی جا رہی ہے ۔عمران خان نے اتوار کے روز ڈویژنل سطح پر مشاورت کا سلسلہ شروع کرنا تھا تاہم یہ شیڈول تبدیل ہوگیا اور اب چیئرمین تحریک انصاف( آج)پیر سے ملاقاتوں کا آغاز کریں گے۔اس حوالے سے پنجاب کے تمام ڈویژن کے ارکان کو شیڈول سے آگاہ کردیا گیا ۔عمران خان ہر ڈویژن کے ارکان اسمبلی سے اسمبلیوں کی تحلیل پر مشاورت کریں گے۔ اس حوالے سے پارٹی چیئرمین لاہور زمان پارک میں اپنی رہائش گاہ پر موجود ہیں۔