منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان سوچ لیں وہ غداروں اور چوروں سے مذاکرت کرنے کو تیار ہیں، خواجہ سعد رفیق

datetime 2  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)وفاقی وزیر ریلویز و مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے مذاکرات فیصلہ کیا تو مطالبات دوطرفہ ہوں گے ،عمران خان سوچ لیں وہ غداروں اور چوروں سے مذاکرت کرنے کو تیار ہیں تا اپنے مقصد کے حصول کیلئے انکا کوئی اصول نہیں،

اب عمران خان کا جھوٹابیانیہ باقی ہے نہ نام نہاد دیانت کا افسانہ اور نہ ہی پہلے سے سہولت کار ،الیکشن ہوئے تو خم ٹھونک کر مقابلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلیاں قانون سازی کیلئے بنتی ہیں توڑنے کیلئے نہیں ،تمام اسمبلیوں کو مدت پوری کرنی چاہیے ، ہم اسمبلیوں کی تحلیل کے عمل کی حمایت نہیں کرتے۔مذاکرات ہمیشہ سے سیاسی جمہوری عمل کا حصہ ہیں ، پیچیدہ مسائل کا واحد حل بات چیت ہی ہے ۔مگر چیئرمین پی ٹی آئی اچھی طرح سوچ لیں کیا وہ غداروں اور چوروں سے مذاکرات کرنے کو تیار ہیں ؟ ، یا اپنے مقصد کے حصول کیلئے ان کا کوئی اصول نہیں ؟۔عمران خان یہ بھی سوچ لیں کہ کیا وہ قومی اور 2 صوبائی اسمبلیوں کی موجودگی میں دو صوبائی اسمبلیاں توڑ کر صوبائی انتخابات کے لئے تیار ہیں؟۔پی ڈی ایم نے مذاکرات فیصلہ کیا تو مطالبات دوطرفہ ہوں گے ۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ یہ خوش فہمی نکال دیں کہ ہم انتخابات سے بھاگیں گے یا رکاوٹیں کھڑی کرینگے ۔اب عمران کا جھوٹابیانیہ باقی ہے نہ نام نہاد دیانت کا افسانہ اور نہ ہی پہلے سے سہولت کار ،الیکشن ہوئے تو خم ٹھونک کر مقابلہ کیا جائیگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…