جدہ(آئی این پی)سعودی عرب کے شہر جدہ میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی، جس کے بعد سڑکوں پر جگہ جگہ پانی جمع ہو گیا، موسلادھار بارش اور تیز ہواں کے باعث تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے،تفصیلات کے مطابق جدہ میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی ہے، شہر میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے ایمرجنسی الرٹ بھی جاری کر دیا گیا،عرب میڈیا کے مطابق نجران، جازان، عسیر اور الباحہ کے علاقوں میں بھی موسلادھار بارش ہوئی، مکہ کے کچھ حصوں اور جدہ، اللیث اور قنفدہ سمیت ساحلی علاقوں میں بارش ہوئی ہے،حکام نے اعلان کیا کہ موسم کی متوقع صورت حال کی وجہ سے جمعرات کو جدہ میں اسکول اور یونیورسٹیاں بند رہیں گی۔ جدہ ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ نے جمعرات کو جدہ، ربیع اور خلیص کے تمام اسکولوں میں پڑھائی معطل کرنے کا اعلان کیا۔