پیر‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2026 

جنت مرزا کا بریک اپ، اصل کہانی سامنے آ گئی

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2022 |

لاہور ( این این آئی) پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار اور نئی ابھرتی ہوئی اداکارہ جنت مرزا کے اچانک بریک اپ کے اعلان سے مداح ہکا بکا رہ گئے لیکن جیسے ہی بریک اپ کے مذاق کی وجہ معلوم ہوئی تو صارفین ہنسی نہ روک سکے۔مقبول ترین فوٹو اینڈ ویڈیو

شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اسٹوری میں جنت مرزا نے کہا کہ میں اب سنگل ہوں، میں مزید اب کسی رشتے میں نہیں ہوں، اس سے متعلق مجھ سے کوئی سوال نہ کیا جائے۔معروف ٹک ٹاک اسٹار کے بریک اپ کی خبر سوشل میڈیا پر جنگل میں آگ کی طرح پھیلی لیکن کچھ ہی دیر بعد ان کا بھانڈا پھوٹ گیا اور ایک سنجیدہ پوسٹ مذاق میں تبدیل ہوگئی۔اصل میں جنت مرزا نے عمر بٹ کے کلین شیو ہونے پر عارضی طور پر از راہ مذاق ان سے علیحدگی کی اسٹوری انسٹاگرام پر شیئر کی تھی۔اپنی علیحدگی کی خبروں کو سنجیدہ لینے والوں کو جنت مرزا نے کہا کہ کیا طنز و مزاح ختم ہوگیا ہے؟۔ ماضی میں اس خبر کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد جنت مرزا نے ایک نجی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ الحمداللہ! عمر بٹ اور میری بات پکی ہوگئی ہے لیکن ابھی منگنی کی کوئی باقاعدہ رسم نہیں ہوئی ہے۔جنت مرزا نے کہا تھا کہ جب اللہ تعالی نے چاہا تو میری اور عمر بٹ کی منگنی بھی ہوجائے گی اور میں یہ خوشخبری سب کے ساتھ شیئر بھی کروں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)


ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…