لاہو ر( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ آرمی چیف تقرری کے حوالے سے سارے دعوے دھرے کے دھریرہ جائیں گے، فوج کی نامزدگی ہی فیصلے کی بنیاد ہو گی۔اپنے بیان میں مسلم لیگ ق کے سربراہ نے کہا کہ ملک میں جس رنگ کی
سیاست ہورہی ہے اللہ کرے کہ یہ کامیاب نہ ہو ، بیشتر سیاستدان شکوہ، جواب شکوہ الزامات میں الجھے ہوئے ہیں، تحمل و برداشت، رواداری ار بردباری کے جذبے کمزور پڑ رہے ہیں۔ جس کے سبب شکوہ کاروں کو جواب شکوہ سننے کا حوصلہ ہی نہیں۔انہوں نے کہا کہ فوج اور عدلیہ اہم قومی ادارے ہیں، آرمی چیف کی تقرری متنازع نہ بنائی جائے، آرمی چیف ہمیشہ پاکستان کی سلامتی کا ضامن ہوتا ہے، سپہ سالار بننے کے بعد وہ کسی خاندان، قبیلے یاعلاقے کا نہیں ساری فوج اور ملک کا محافظ ہوتا ہے۔ آرمی چیف تقرری کے حوالے سے سارے دعوے دھرے کے دھریرہ جائیں گے، فوج کی نامزدگی ہی فیصلے کی بنیاد ہو گی۔چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ عدلیہ پر پوری قوم کا اعتماد ہے اور چیف جسٹس آف پاکستان ،ملک کا منصف اعلی ہوتا ہے، چیف جسٹس کو سیاسی شعبدہ بازیوں کا شکار نہ بنایا جائے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ آرمی چیف تقرری کے حوالے سے سارے دعوے دھرے کے دھریرہ جائیں گے، فوج کی نامزدگی ہی فیصلے کی بنیاد ہو گی۔