اتوار‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2026 

پی ٹی آئی نے مذاکرات کیلئے نئی شرائط پیش کردیں

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ،این این آئی)پی ٹی آئی  نے حکومت اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے مذاکرات اور بات چیت کیلئے شرائط طے کر دیں ۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ایک بحث میں حصہ

لیتے ہوئے پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیاں توڑنے کی تجویز پر واضح کہا کہ اگر ہم پنجاب اور کے پی اسمبلی توڑتے ہیں تو ایک ایسا معاہدہ ہونا چاہیے جس کے ذریعے الیکشن کمیشن  بدلا جائے اور سندھ اسمبلی بھی تحلیل ہونی چاہیے کیونکہ اس الیکشن کمیشن کے ہاتھ میں تو سب کچھ نہیں دیا جا سکتا ،فواد چوہدری نے کہا کہ یہی ہمارا موقف ہے اور اسی بات پر ہی اسٹیک ہولڈرز سے بات چیت ہو گی۔علاوہ ازیں ایک انٹرویو میں فواد چوہدری نے کہا کہ امریکا نے عمران خان پر حملے پر سخت ردعمل دیا، ہم امریکا سے دشمنی نہیں چاہتے، صرف یہ چاہتے ہیں کہ امریکا ہمیں غلام نہ سمجھے، رپورٹنگ معیار بہت نیچے گئے ہیں، الفاظ کو ٹوئسٹ کر دیتے ہیں، فنانشل ٹائمز میں اوریجنل الفاظ کچھ اور تھے۔انہوں نے کہا کہ امریکا پالیسی بڑی واضح ہے کہ ہم امریکا سے بہت اچھے تعلقات رکھنا چاہتے ہیں، ہم امریکا سے صرف یہ چاہتے ہیں کہ ہمیں غلام نہ سمجھیں، ہمیں ان سے وہی تعلقات چاہئیں جو ان کے بھارت سے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ امریکا سے تعلقات خراب نہیں ہیں، عمران پر حملے پر امریکا نے مضبوط ری ایکشن دیا، خفیہ ملاقاتوں کا ایشو نہیں ہے، ہمارے لوگ امریکی سفارت خانے میں بلانے پر ضرور جائیں گے، ان سے دشمنی نہیں مگر وہ ہمیں ڈکٹیٹ نہ کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا


والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…