استنبول (این این آئی)ترکیہ نے استنبول میں ہونے والے دھماکے پر امریکی تعزیت کو مستردکردیا ہے۔ایک بیان میں ترک وزیر داخلہ سلیمان سویلو نے کہا کہ ترکیہ امریکی سفارت خانے کے تعزیتی پیغام کو قبول نہیں کرتا اور اسے مسترد کرتا ہے۔خیال رہے کہ ترکیہ نے گزشتہ روز استنبول کی استقلال اسٹریٹ پر ہونے والے دھماکے کاالزام کرد عسکریت پسندگروپ پر لگایا ہے۔گزشتہ روز استنبول میں ہونے والے دھماکے میں 6 افراد جاں بحق اور 81زخمی ہوئے تھے۔ترک وزیرداخلہ کے مطابق کردستان ورکرز پارٹی سے تعلق رکھنے والے ملزم نے استنبول کی استقلال اسٹریٹ پربم نصب کیا تھا۔واضح رہے کہ ترک صدر اردوان امریکا پر با رہا الزام لگاتے رہے ہیں کہ وہ شام میں کردوں کو ہتھیار فراہم کر رہا ہے۔
ترکیہ نے استنبول دھماکے پر امریکی تعزیت کو مستردکردیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)
-
پیٹرول سبسڈی لینے والوں کےلیےخوشخبری، وزیراعظم کا اہم اعلان
-
تنخواہ دار طبقے کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
طالبہ لائبہ کا خودکشی سے قبل والد کیلیے ماموں کے موبائل پر بھیجا گیا آخری پیغام سامنے آگیا
-
طالبہ لائبہ سے فراڈ کرنے والے ملزم کی ابتدائی شناخت سامنے آگئی
-
خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا نفاذ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی گرفتار
-
عمان میں ملازمت کے خواہشمند غیر ملکیوں کیلئے خوشخبری
-
سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
-
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لیے بڑی سہولت متعارف
-
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج ایک ساتھ لگانے کا فیصلہ
-
اسلام آباد سے گولڈ میڈلسٹ طالبہ کی لاش ملنے کا واقعہ: اہل خانہ نے اہم انکشافات کردیے
-
’یہ آنکھیں امیتابھ بچن کو ہی دکھائیے‘، صحافی نے جیا بچن کو کھری کھری سنا دی
-
’ڈئیر پرائم منسٹر امبانی‘ ایلون مسک کے بیان نے بھارتی سیاست میں ہلچل مچا دی
-
ریاض ایئرپورٹ پر زور دار دھماکا، پروازیں روکدی گئیں، مسافروں کو اہم ہدایت



















































