راولپنڈی (این این آئی)پاکستان کے سابق کرکٹر شعیب اختر نے اپنی ٹوئٹ پر محمد شامی کی متنازع ٹوئٹ پر بھارتی کرکٹر سے سوال کیا ہے کہ بھارتی کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے کے کمنٹس پر آپ کیا کہتے ہیں ؟۔تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں شکست کے بعد سابق کرکٹر شعیب اختر
نے اپنے ٹوئٹر اکانٹ پر ٹوٹے ہوئے دل کا ایموجی بناکر ٹیم کی ہار پر دکھ کا اظہار کیا تاہم بھارتی کرکٹر محمد شامی نے شعیب اختر کی ٹوئٹ کے جواب میں اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ نہ کرتے ہوئے ایک متنازع ٹوئٹ کی جس پر انہیں تنقید کا سامنا کر نا پڑا۔محمد شامی نے شعیب اختر کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ سوری برادر اسے کرما کہتے ہیں۔شعیب اختر نے محمد شامی کی متنازع ٹوئٹ پر انہیں جواب دیتے ہوئے بھارتی کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے کے کمنٹس دکھائے اور پوچھا کہ اس مناسب ٹوئٹ کو آپ کیا کہتے ہیں۔اپنی ٹوئٹ میں ہرشا نے 137 کے ٹوٹل کا شاندار طریقے سے دفاع کرنے پر پاکستانی بولنگ لائن کی تعریف کی تھی۔ سابق کرکٹر شعیب اختر نے اپنے ٹوئٹر اکانٹ پر ٹوٹے ہوئے دل کا ایموجی بناکر ٹیم کی ہار پر دکھ کا اظہار کیا تاہم بھارتی کرکٹر محمد شامی نے شعیب اختر کی ٹوئٹ کے جواب میں اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ نہ کرتے ہوئے ایک متنازع ٹوئٹ کی جس پر انہیں تنقید کا سامنا کر نا پڑا۔