پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

شاہین شاہ آفریدی انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی سکواڈ سے باہر

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کے لیے مشاورت رواں ہفتے ہو گی۔ذرائع کے مطابق شاہین شاہ آفریدی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل نہیں ہوں گے، وہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں دوبارہ گھٹنے کی

انجری کا شکار ہو گئے تھے ، وطن واپسی پر انکے اسکین ہوں گے۔ذرائع کے مطابق فاسٹ بولر حارث رئوف انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ڈیبیو کریں گے جبکہ فاسٹ بولر محمد عباس کی بھی ٹیسٹ اسکواڈ میں شمولیت پر مشاورت جاری ہے۔اسپنر ابرار احمد کو ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے اور وکٹ کیپر سرفراز احمد کا ٹیسٹ اسکواڈ میں جگہ برقرار رکھنا مشکل ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعت کے لانگ مارچ اور احتجاج کی وجہ سے وینیو پر بھی مشاورت ہو گی، پی سی بی حکومتی ایڈوائس کے مطابق وینیو سے متعلق فیصلہ کرے گا، انگلینڈ کرکٹ بورڈ سکیورٹی ایکسپرٹ ریگ ڈیکاسن سے ہدایت لے گا۔واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز یکم دسمبر سے شروع ہو گی، انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم 27 نومبر کی صبح اسلام آباد پہنچے گی۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ راولپنڈی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…