پیر‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2026 

کہیں بارش تو کہیں برفباری ، محکمہ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹوں کی پیش گوئی کر دی

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2022 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )آج پیر کے روز خیبر پختونخوا ، اسلام آباد، شمال مشرقی و جنوبی پنجاب ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔

تا ہم کشمیر اورگلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختو نخوا، کشمیر، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ریکارڈ ہوئی۔ تا ہم ملک کےدیگرعلاقوں میں موسم خشک رہا۔سب سے زیادہ بارش: پنجاب : نور پور تھل 19، اٹک 18، بھکر 16، حافظ آباد، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین 14، گجرات 13، جوہر آباد 12،جہلم ، منگلہ 11،مری 08، سیالکوٹ (سٹی، ائیر پورٹ 08)، اسلام آباد (زیرو پوائنٹ 07، گولڑہ 06، سیدپور 05،بوکرا، ائیر پورٹ 04)، فیصل آباد 06، جھنگ 05، راولپنڈی ( چکلالہ، شمس آباد04)، گوجرانوالہ 03، خانیوال، چکوال 02، ملتان (سٹی 02)، لاہور ( جوہر ٹاؤن 02، تاج پورہ، اپر مال، واسا، ائیر پورٹ ، سٹی 01)، نارووال،لیہ 01، خیبرپختو نخوا:پٹن 19، مالم جبہ 18، دیر (اپر 16، لوئر 15)، بالاکوٹ، چراٹ 15، کاکول 11،سیدو شریف 10، کالام ، پارہ چنار ، میر کھانی 08، ڈی آئی خان (سٹی 08، ائیر پورٹ 01)، دروش ، پشاور، مردان 07، باچا خان ائیر پورٹ 05، بنوں 04، چترال 03، کشمیر: راولاکوٹ 19، مظفر آباد ( ائیر پورٹ 17، سٹی 13)، گڑھی دوپٹہ 10، کوٹلی 09، بلوچستان : ژوب 05، گلگت بلتستان : بابو سر ، گلگت ، گوپس ، بگروٹ04، اسکردو 02، استور، چلاس اور بونجی میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔برفباری (انچ):مالم جبہ 05، کالام 03، اسکردو، استور اور گوپس میں ٹریس ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈکیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی 08،کالام،استور،بابوسر، اسکردو منفی03 ، مالم جبہ منفی02 ، گوپس، زیارت منفی01، بگروٹ اور گلگت میں 00 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)


ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…