پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

ٹریفک حادثے میں اسسٹنٹ کمشنر پتوکی سمیت 2افراد جاں بحق ،3افراد شدیدزخمی

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور/قصور /شیخوپورہ( این این آئی) پھولنگر بائی پاس پر ٹریفک حادثے میں اسسٹنٹ کمشنر پتوکی سمیت 2افراد جاں بحق جبکہ 3افراد زخمی ہوگئے ،لاہور میں اسسٹنٹ کمشنر قاسم محبوب کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں کمشنر لاہور ڈویژن محمد عامر جان سمیت دیگر حکام ، لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع قصور کی تحصیل پتوکی میں

پھولنگربائی پاس پر دو گاڑیوں میں تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں اسسٹنٹ کمشنرپتوکی قاسم محبوب موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔پولیس نے بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر پتوکی قاسم محبوب سرکاری گاڑی خود ڈرائیو کر کے لاہور سے پتوکی جا رہے تھے کہ نیند کے باعث ان کی گاڑی بے قابو ہوکر فٹ پاتھ پر چڑھ گئی اور سامنے سے آنے والی دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی۔جس سے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی اور دوسری گاڑی کا ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ دوسری گاڑی میں سوار تین افراد شدید زخمی ہوئے۔ریسکیو اہلکاروں نے جائے حادثہ پر فوری پہنچ کر حادثے کا شکار گاڑیوں سے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کیا ۔بعد ازاں لاہور میں جی او آر 6میں اسسٹنٹ کمشنر پتوکی قاسم محبوب کی نماز جنازہ ادا کی گئی ۔ جس میں کمشنر لاہور ڈویژن محمد عامر جان ،دیگر سرکاری حکام اور افسران سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ کمشنر لاہور محمد عامر جان نے مرحوم قاسم محبوب کے والدین و بیوی بچوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اے سی قاسم محبوب فرض شنا س افسر تھا،اللہ اسکے درجات بلند فرمائے۔وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز اعلیٰ نے بھی ٹریفک حادثے میں اسسٹنٹ کمشنر پتوکی قاسم محبوب کی ہلاکت پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔دوسری جانب شیخوپورہ میں منصورآباد کے قریب بس الٹنے سے پچیس مسافر زخمی ہوگئے، جس میں سے چھ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ، حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…