پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان امریکی سازش کا بیانیہ پیچھے چھوڑ کر امریکا کے ساتھ تعلقات جوڑنے پر تیار

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ میرے مستقبل کے منصوبوں میں پاک فوج تعمیری کردار ادا کرسکتی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق برطانوی اخبار سے بات کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے سائفر بیانیے کو ماضی کا

حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں سازش کا بیانیہ گزر چکا اب وہ پیچھے رہ گیا، میں اب امریکا پر الزامات نہیں لگاتا، واشنگٹن سے باوقار تعلقات چاہتا ہوں۔عمران خان نے کہا کہ دوبارہ وزیر اعظم بنا تو امریکا سے اچھے تعلقات رکھنا چاہوں گا۔ انہوں نے کہاکہ یوکرین پر روسی حملے سے ایک روز پہلے دورہ ماسکو بڑی غلطی تھا۔سابق وزیراعظم نے ایک بار پھر کہا کہ ایسے پاکستان کی قیادت کرنا چاہوں گا جس کے سب خصوصاً امریکا سیاچھے تعلقات ہوں، امریکا سے ”آقا غلام“ کے تعلق میں امریکا کو نہیں، بلکہ اپنی حکومتوں کو قصور وار مانتا ہوں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میرے مستقبل کے منصوبوں میں پاک فوج تعمیری کردار ادا کرسکتی ہے، طاقت کہیں اور ہو تو منتخب حکومت عوامی توقعات پر پورا نہیں اتر سکتی، نئے سپہ سالار کی تقرری میرٹ پر چاہتا ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…