رائے ونڈ (این این آئی)تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے ریلوے پولیس کے ملازمین کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آ گئی ۔معلوم ہوا ہے کہ پاکستان ریلوے پولیس کے سینکڑوں ملازمین کو ابھی تک ماہ نومبر کی تنخواہ کی ادائیگی نہیں ہوئی جس کی وجہ سے ان کے مالی معاملات شدید متاثر ہورہے ہیں۔پولیس اہلکاروں نے کہا کہ سارا مہینہ ریل گاڑیوں اور ریلوے اسٹیشنوں پر فرائض سر انجام دیتے ہیںلیکن ہمارے ساتھ محکمے کا سلوک انتہائی ناروا ہے ، آدھا مہینہ گزرنے کے باوجود تنخواہیں نہیں ملتیں جس کی وجہ سے ہر ماہ ادھار لینا پڑتا ہے ۔دوسری جانب صوبوں کے پولیس ملازمین کی تنخواہیں ہم سے زیادہ اور ان کی ادائیگی بھی وقت پرہے ۔