جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

بے اختیار شہباز شریف جاتے شرم الشیخ ہیں حسب معمول نکلتے لندن میں ہیں‘شیخ رشید

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ بے اختیار شہباز شریف جاتے شرم الشیخ ہیں اور حسب معمول نکلتے لندن میں ہیں۔

لانگ مارچ کاتاریخی فیصلہ کن پڑائو راولپنڈی میں ہوگا۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ نواز شریف نے جتنے لوگوں کوتعینات کیا ان سب سے پھڈا کیا، ایک تعیناتی سب پہ بھاری ہے،بے اختیار شہباز شریف جاتے شرم الشیخ ہیں اور حسب معمول نکلتے لندن میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ مارنے والے سے بچانے والا زیادہ طاقتور ہے۔نوازشریف،آصف زرداری اور فضل الرحمن کومایوسی ہوگی،فیصلہ میرٹ پر ہوگا اور الیکشن ہوں گے ،لانگ مارچ کاتاریخی فیصلہ کن پڑائو راولپنڈی میں ہوگا۔شیخ رشید نے کہ اگر سعودی عرب کے مہمان اگر پاکستان آئے تو ہمیں بھی خوشی ہوگی،اسلام آباد ربڑسٹمپ پارٹیوں کا نہیں ہمارا بھی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ارشد شریف کی ماں کو پوسٹ مارٹم رپورٹ کے لیے سپریم کورٹ جانا پڑا،اس رپورٹ سے قوم کے دل دھل گئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…