پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

وزیر آباد واقعے سے ایک مذہبی جماعت نے لاتعلقی کا اظہار کردیا

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی ) تحریک انصاف نے 6 روز کے وقفے کے بعد کل جمعرات سے دوبارہ لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ مشیر داخلہ پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے ایک بیان میں کہا کہ حقیقی آزادی کا مارچ جاری رہے گا ، کل جمعرات سے دو لانگ مارچ شروع ہوں گے ایک کی قیادت اسد عمر اور دوسرے کی شاہ محمود قریشی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مقابلہ جن مافیاز کے ساتھ ہے وہ جرائم پیشہ افراد ہیں جن کا مقابلہ ہم 26 سال سے کررہے ہیں، ہم وفاقی حکومت کے ہر طرح کے ہتھکنڈوں سے واقف ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف منظم مہم چلائی گئی ہے اور مذہبی منافرت کا پروپیگنڈہ کیاگیا، ہمارے خلاف دینی مذہبی جماعت نہیں بلکہ ن لیگ پروپیگنڈہ کررہی ہے، وزیر آباد واقعے سے ایک مذہبی جماعت نے لاتعلقی کا اظہار کردیا ہے۔ علاوہ ازیں وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز پنجاب کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پر حملے کی درج ایف آئی آر قابل قبول نہیں، ایف آئی آر متاثرین کی منشا کے مطابق ہونی چاہیے، ہماری ساری توجہ کیس پر ہے، پٹیشنر کی بات کو سنے بغیر مقدمہ درج کیا گیا، لانگ مارچ کا آغاز کل جمعرات کو وزیرآباد سے ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…