جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

ملک میں موسم سرما کا آغاز ہو گیا ، برفباری اور بارش سے سردی میں اضافہ

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)موسم سرما کا آغاز ہوتے ہی ملک کے مختلف شہروں میں بارش، ژالہ باری اور برف باری نے سردی کی شدت میں اضافہ کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں مظفر آباد، وادی نیلم، ہٹیاں بالا، ضلع حویلی، وسطی اور جنوبی اضلاع سمیت لیپا ویلی کے

پہاڑوں پر بارش اور برفباری کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری رہا ،شمالی پہاڑ گنگا چوٹی پر ہلکی برفباری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ۔گلگت بلتستان کے ضلع دیامر اور استور کے بالائی علاقوں میں برف باری جبکہ چلاس میں وقفے وقفے سے بارش ہوتی رہی ہنزہ کے پہاڑوں پر برفباری ،نشیبی علاقوں میں ہلکی بارش سے سردی بڑھ گئی ہے۔وادی کالام کے بالائی علاقوں گبرال، اتروڑ اور مہوڈھنڈ میں وقفے وقفے سے برفباری جاری رہی، بنوں میں بارش کے بعد موسم سرد ہوگیا جس کے بعد گرم ملبوسات، خشک میوہ جات اور مچھلی کی فروخت میں اضافہ ہوگیا ۔بلوچستان کے شمالی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ وقفے وقفے کے ساتھ جاری رہا، ہرنائی، زیارت، سنجاوی، کان مہترزئی، توبہ اچکزئی کے پہاڑی علاقوں میں کہیں بارش تو کہیں تیز ژالہ باری سے معمولات زندگی متاثر ہیں، یخ بستہ ہوائیں چلنے سے بے گھر متاثرین کو سخت مشکلات کا سامنا کرناپژا ۔خضدار، اوتھل، بیلہ کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش ہوئی جبکہ سندھ کے علاقوں ٹھٹھہ اور سجاول میں بھی ہلکی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…