منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

احسن اقبال اور ارسلان خالد کی ٹوئٹر پر نوک جھونک

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال اوتحریک انصاف کے رہنما ر ارسلان خالد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر آمنے سامنے آگئے۔ عمران خان کے سرکاری اسپتال میں بلڈ ٹیسٹ نہ کروانے پر گرما گرم نوک جھونک ہوئی۔چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے کے بعد صرف شوکت خانم اسپتال سے علاج کروانے پر ان کے مخالفین ان پر تنقید کرتے نظر آرہے ہیں ۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر بھی دونوں اطراف سے لفظی گولہ بازی کا سلسلہ جاری ہے۔ایسے میں مسلم لیگ (ن) کے رہنمااحسن اقبال نے ایک ٹویٹ میں ڈھکے چھپے لفظوں میں عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا ایک ایسا لیڈر ہے جو کبھی کسی سرکاری ہسپتال میں بلڈ ٹیسٹ نہیں دے سکتا اور اسکی کیا وجہ ہو سکتی ہے؟ بوجھو تو جانیں ۔احسن اقبال کے اس لفظی وار پر پی ٹی آئی رہنما بھی جواب دیے بغیر نہ رہ سکے۔ صوبائی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر ارسلان خالد نے احسن اقبال کی تنقید اگلتی توپ کا رخ مسلم لیگ( ن )کی جانب ہی موڑ دیا۔انہوں نے احسن اقبال کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ احسن صاحب کیونکہ وہ بھگوڑا ہے، لندن بیٹھا ہے اور زکام کا علاج بھی لندن سے کراتا ہے۔ جب پاکستان کے کسی اسپتال جائے گا ہی نہیں تو بلڈ ٹیسٹ کیسے دے گا۔ اتنی وجہ کافی ہے یا اور بتائوں؟ڈاکٹر ارسلان خالد کے جوابی حملے پر احسن اقبال نے کہانواز شریف سروسز اسپتال میں زیر علاج رہے اور کافی بلڈ ٹیسٹ ہوئے۔ کوئی اور ہے آپ کو بھی پتہ ہے۔احسن اقبال کے جواب پر ارسلان خالد نے انہیں کے لفظ پکڑ لیے۔ ٹویٹ میں کہا احسن صاحب میں نے تو نواز شریف کا نام لیا ہی نہیں۔

میں نے تو بھگوڑا کہا، آپ نواز شریف کو بھگوڑا کہتے ہیں؟واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوارن چیئر مین پی ٹی آئی کو وزیر آباد میں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ عمران خان کو کنٹینر میں ہی طبی امداد دی گئی جس کے بعد وہ تین گھنٹے کا سفر کر کے لاہور پہنچے اور شوکت خانم اسپتال میں زیر علاج رہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…