پیر‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2026 

اعتزاز کا مستقبل ہمارے ساتھ ہے، عمران خان

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے اعتزاز احسن نے ملاقات کی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق اعتزاز احسن نے ملاقات میں عمران خان کی خیریت دریافت کی اور لانگ مارچ،

سیاسی صورتحال اور وزیر آباد ایف آئی آر پربھی مشاورت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کا کہنا تھاکہ اعتزاز احسن کو17 سال پہلے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کی دعوت دی تھی، ہمارا اور اعتزاز احسن کا نظریہ ایک ہی ہے اور اعتزاز کا مستقبل ہمارے ساتھ ہے۔عمران خان کا کہنا تھاکہ اعتزاز احسن میرے وکٹ کیپر ہوا کرتے تھے اور وہ کرکٹ کو بخوبی جانتے ہیں۔ خیال رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اعتزاز احسن نے چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی ۔ذرائع کے مطابق اعتزاز احسن نے لاہور میں عمران خان کی رہائش گاہ جا کر ان سے ملاقات کر کے انکی خیریت دریافت کی۔ملاقات میں لانگ مارچ، سیاسی صورتحال اور وزیر آباد واقعے کی ایف آئی آر پر بھی مشاورت ہوئی۔واضح رہے کہ 3 نومبر کو پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا، جس میں پی ٹی آئی چیئرمین زخمی ہوئے تھے۔واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور پی ٹی آئی چیئرمین و دیگر رہنماوں سمیت 13 افراد زخمی ہوئے تھے۔سابق وزیراعظم عمران خان کو اتوار کو شوکت خانم ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…