لاہور( این این آئی)محکمہ پراسیکیوشن نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر حملے کے تناظر میں درج ایف آئی آر میں تین رکنی پراسیکیوٹرز کی ٹیم تشکیل دیدی ۔ تین رکنی ٹیم میں ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل پنجاب حافظ اصغر علی ،ڈی ڈی پی پی انسداد دہشتگردی عدالت گوجرانوالہ رانا سلطان صلاح الدین خان اور ڈی ڈی پی پی انسداد دہشتگردی عدالت زاہد سرفراز خان شامل ہیں۔ تین رکنی ٹیم پولیس اسٹیشن سٹی وزیر آباد ضلع گوجرانوالہ میں درج ایف آئی آر نمبر691/22میں تھانہ سٹی وزیرآبادکے تفتیشی افسر ، جے آئی ٹی کو انکوائری، وقوعہ کے مناسب قابل قبول شواہد جمع کرنے اور انہیںعدالت میں پیش کرنے کے حوالے سے معاونت فراہم کرے گی ۔ تین رکنی ٹیم انسداد دہشت گردی عدالت سے ملزم کے ریمانڈکے حصول اورعدالت میں ریاست کی جانب سے استغاثہ کے طور پر پیش ہو گی ۔
عمران خان پر حملے کے خلاف درج ایف آئی آر میں تین رکنی پراسیکیوٹرز کی ٹیم تشکیل دیدی گئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)
-
پیٹرول سبسڈی لینے والوں کےلیےخوشخبری، وزیراعظم کا اہم اعلان
-
ناناپاٹیکر کی موت کی وجہ کیا بنی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے
-
خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا نفاذ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی گرفتار
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کے لیے اہم اعلان
-
گھر بیٹھے شناختی کارڈ پر تصویر اور مستقل پتہ تبدیل کروانے کا طریقہ
-
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لیے بڑی سہولت متعارف
-
معروف اینکر اقرار الحسن کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا
-
پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
-
سیاسی جماعت کا استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان
-
لاہور: رشتہ ٹوٹنے کے رنج میں سابق منگیتر کی لڑکی سے زیادتی
-
طالبہ فراڈ کیس میں اہم پیشرفت، گرفتار ملزم کے اہم انکشافات
-
لائبہ اعجاز کو اعلیٰ تعلیم کا جھانسہ دینے والا گینگ گرفتار،نعمان، فاطمہ سرور اور عائزہ شامل
-
ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی



















































