اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی اور تجزیہ کار مزمل سہروردی نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان بضد تھے کہ ایف آئی آر میں میجر جنرل فیصل نصیر کو بھی نامزدکیا جائے لیکن وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے کہا کہ وہ ایسانہیں کرسکتے ، عمران خان نے پرویز الٰہی کو یہ بھی کہا کہ آپ پنجاب اسمبلی توڑ دیں۔ لیکن پرویز الٰہی نےکہا کہ میں پنجاب اسمبلی بھی نہیں توڑ سکتا، اس پر پرویزالٰہی نے عمران خان کو وزارتِ اعلیٰ سے مستعفی ہونے کی بھی پیشکش کی ہے، پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ وہ استعفیٰ دینے کو تیار ہیں ، آپ اپنی پارٹی سے نیا وزیر اعلیٰ منتخب کرالیں پھر چاہئے وہ اسمبلی توڑ دے، میں استعفیٰ دے دوں گا اسمبلی نہیں توڑوں گا۔
ایف آئی آر میں میجر جنرل فیصل نصیر کو نامزد نہیں کرسکتا پرویزالہی نے عمران خان کو وزارتِ اعلیٰ سے مستعفی ہونے کی بھی پیشکش کی ہے، عمران خان نے پرویز الٰہی کو یہ بھی کہا کہ آپ پنجاب اسمبلی توڑ دیں۔ لیکن پرویز الٰہی نے۔۔۔@M_Suharwardy pic.twitter.com/kHxuwTdkOL
— MùźàMMìL ?《آرائیں》 (@M_Muzammil00) November 8, 2022