بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان نے چھٹی بار ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر کے اپنا ہی ریکارڈ بہتر کرلیا

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان نے چھٹی بار ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر کے اپنا ہی ریکارڈ بہتر کرلیا۔ایڈیلیڈ میں بنگلہ دیش پر فتح کے ساتھ پاکستان نے چھٹی بار ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں جگہ بناتے ہوئے اپنا ہی ریکارڈ بہتر کرلیا۔گرین شرٹس نے اس سے قبل 2007، 2009، 2010، 2012اور 2021میں

فائنل فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کیا تھا، 2014اور 2016میں ٹیم پہلے مرحلے میں ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی تھی، سری لنکا، ویسٹ انڈیز اور بھارت نے 4،4 جبکہ آسٹریلیا نے 3 مرتبہ سیمی فائنل کھیلا ہے، اگر حالیہ ورلڈکپ میں پاکستان نے سیمی فائنل جیت لیا تو تیسری بار فائنل کھیلنے والی پہلی ٹیم کا اعزاز بھی حاصل ہوجائے گا۔یاد رہے کہ گرین شرٹس نے 2009ء میں یونس خان کی قیادت میں پہلی اور آخری بار ٹائٹل جیتا تھا، لارڈز کے تاریخی میدان میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دی تھی۔بابر اعظم ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں 2بار سیمی فائنلز تک رسائی پانے والے پہلی پاکستانی کپتان کے طور پر اپنا نام درج کرانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔دریں اثنا شاداب خان نے شاہد آفریدی کا ملک کیلئے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ برابر کر دیا، بنگلہ دیشی بیٹر شکیب الحسن کو آٹ کرکے آل رائونڈر کی وکٹوں کی تعداد 97 ہو گئی، انھوں نے یہ سنگ میل 82 میچز میں عبور کیا، شاہد آفریدی نے98 میچز میں اتنے ہی شکار کیے تھے۔  پاکستان نے چھٹی بار ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر کے اپنا ہی ریکارڈ بہتر کرلیا۔ایڈیلیڈ میں بنگلہ دیش پر فتح کے ساتھ پاکستان نے چھٹی بار ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں جگہ بناتے ہوئے اپنا ہی ریکارڈ بہتر کرلیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…