منگل‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2026 

پی ٹی آئی احتجاج،جڑواں شہروں کی رابطہ سڑکیں بند،ایمبولینس سروس معطل، مسافر بھی رُل گئے

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2022 |

راولپنڈی(این این آئی)پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہروں کے باعث راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والی اہم شاہراہیں بند ہو گئیں جس سے جڑواں شہروں کے درمیان ایمبولینس سروس معطل ہو کر رہ گئی۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر لانگ مارچ کے دوران حملے کے خلاف تحریک انصاف کے کارکنوں کے 5 مختلف مقامات پر مظاہرے کئے گئے

جس کی وجہ سے جی ٹی روڈ ٹیکسلا، روات، ائرپورٹ روڈ اور مری روڈ پر ٹریفک کا نظام شدید درہم برہم ہوگیا۔راولپنڈی کی مرکزی شاہراہ مری روڈ شمس آباد پر پی ٹی آئی کارکنوں نے ٹائر جلاکر نعرے بازی کی۔ احتجاج کے باعث مسافروں اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا۔ذرائع کے مطابق راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والی اہم شاہراہیں بند ہونے سے جڑواں شہروں کے درمیان ایمبولینس سروس معطل ہو کررہ گئی اور مریضوں کواسپتال منتقل کرنے والی متعدد گاڑیاں ٹریفک میں پھنس گئیں۔دوسری جانب پی ٹی آئی کارکنوں نے جی ٹی روڈ رتہ شاہ چوک مارگلہ کو دونوں جانب سے بلاک کرکے احتجاج شروع کردیاجس کی وجہ سے ٹریفک اور مقامی آبادی و دکان داروں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ شمس آباد سے مری روڈ کو جانے والا راستہ دونوں طرف سے بند کیے جانے کے باعث تعلیمی اداروں سے گھر جانے والے طلبہ شدید پریشانی کا شکار ہورہے ہیں۔علاوہ ازیں پی ٹی آئی مظاہرین نے پیرودھائی میں بھی احتجاج شروع کردیا، اس دوران پیرودھائی کو آئی جے پی روڈ سے ملانے والی شاہراہ پر ٹائر جلا کر ٹریفک کے لیے بند کیا۔دریں اثنا احتجاجی مظاہروں کے دوران پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان اور کارکنوں میں جھگڑے کا ایک واقعہ بھی سامنے آیا۔ پی ٹی آئی کارکن نے الزام عائد کیا کہ فیاض الحسن چوہان نے انہیں تھپڑ مارا ہے، جب کہ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ انہوں نے تھپڑ نہیں مارا۔ اس دوران احتجاجی مظاہرین اور فیاض الحسن چوہان کے درمیان جھگڑا ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…