منگل‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2026 

بنگلادیش بورڈ نے بھی ویرات کوہلی پر فیک فیلڈنگ کا الزام لگا دیا

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2022 |

سڈنی ( این این آئی) بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی)کرکٹ آپریشنز کے چیئرمین جلال یونس کی جانب سے بھی بھارتی بیٹر ویرات کوہلی پر فیک فیلڈنگ کا الزام لگادیا گیا ۔بھارت اور بنگلادیش کے درمیان بدھ کو کھیلے گئے میچ کے حوالے سے جلال یونس نے کہا کہ

فیک فیلڈنگ کامعاملے پرامپائرز کی توجہ دلائی گئی تھی تاہم انہوں نے کہا کہ ہم نے ایسا نہیں دیکھا۔اسی وجہ سے اس معاملے پر ری ویو نہیں لیا گیا، کپتان شکیب الحسن نے میچ کے دوران اور بعد میں امپائر ماریس ایراسمس سے بات بھی کی تھی۔بی سی بی کرکٹ آپریشنز کے چیئرمین کامزید کہنا تھا کہ شکیب الحسن نے امپائرزسے بار بار کہا کہ اگر وہ تھوڑا سا زیادہ وقت لیں تو گرائونڈ خشک ہو سکتا ہے اور جب گرائونڈ خشک ہو جائے تو میچ شروع کریں۔جلال یونس کا کہنا تھا کہ امپائر کا فیصلہ حتمی اور آخری ہوتا ہے،جس کے بعد دیگر کسی بات کی گنجائش نہیں ہوتی،آپ کو فیصلہ کرنا ہوتا ہے کہ آپ کھیلنا چاہتے ہیں یا نہیں۔اس سے قبل میچ ختم ہونے کے بعد بنگلادیش کے وکٹ کیپر بیٹر نور الحسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میچ کے دوران امپائرز نے ویرات کوہلی کی فیک فیلڈنگ کو نہیں دیکھا۔نور الحسن نے فیک فیلڈنگ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ فیک تھرو کے عوض ہمیں 5 پینلٹی رنز مل سکتے تھے اور میچ کا نتیجہ ہمارے حق میں ہوتا بدقسمتی سے ایسا نہیں ہوا۔کرکٹ کے قانون 41.5 کے مطابق جان بوجھ کر بیٹر کی توجہ ہٹانا، کسی قسم کی رکاوٹ ڈالنا یا دھوکہ دینا منع ہے اور اگر اس قانون کی خلاف ورزی کی جائے تو امپائر اس مخصوص ڈیلیوری کو ڈیڈ بال قرار دے سکتا ہے اور بیٹنگ ٹیم کو پانچ رنز پینلٹی کے طور پر دیے جاسکتے ہیں۔واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے اہم میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد بھارت نے بنگلادیش کو 5 رنز سے شکست دی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…